8 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اسٹریٹیجک تحقیقاتی ادارے کے سربراہ ایڈمیرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج فوجی سازوسامان اور ٹیکٹیکل ہتھیاروں نیز فوجی ٹریننگ کے لحاظ سے علاقے کے کسی بھی ملک سے آگے ہیں۔

ابنا: ایڈمرل علی شمخانی نے مہر نیوز سے گفتگو میں یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج عراقی فوج کو مسلح کرنے اور ٹریننگ دینے کی توانائي رکھتی ہے یا نہیں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ملک عراق کو ہتھیار دے رہا ہے اسے عراقی فوج کو ٹریننگ بھی دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا اگرعراق نے درخواست کی تو ہم انہیں ٹریننگ دیں گے ۔

علی شمخانی نے کہا کہ امریکیوں نے اپنی مرضی کے خلاف اور اپنےحلقوں میں شدید اختلافات کے پیش نظر عراق سے پسپائي اختیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلامتی کونسل سے آزاد فلسطینی ریاست کی منظوری مل جاتی ہے تو عالمی ادارے امریکہ کے ان کمانڈروں کے خلاف بھی کاروائي کرسکیں گے جہنوں نے کھلم کھلا سپاہ کے کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کی بات کی تھی۔........ /169